ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، نجی اسپتال میں زیر علاج

وزیراعظم کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، نجی اسپتال میں زیر علاج

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نصرت شہباز گزشتہ 3 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم جمعہ کو اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کے لیے اسلام آباد سے ہنگامی طور پر لاہور پہنچے۔

شہباز شریف نے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج اپنی اہلیہ کی خیرت دریافت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اسپتال میں موجود تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے، وہ گزشتہ 3 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں