ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیرتھر نیشنل پارک زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہ دیا جائے، ہائیکورٹ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ضلع ملیر میں کیرتھر نیشنل پارک کو ختم کرکے ہاؤسنگ اسکیم بنانے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ضلع ملیر میں کیرتھر نیشنل پارک کو ختم کرکے ہاؤسنگ اسکیم بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کیرتھر نیشنل پارک کی زمین ایک بڑے بلڈر کے حوالے کی جارہی ہے، کیر تھر نیشنل پارک کی زمین پر گرین ہاؤسنگ اسکیم بنائی جارہی ہے، نیشنل پارک ختم ہونے سے نایاب جانور بھی ختم ہونے کا خدشہ ہے، ہاؤسنگ اسکیم سے جنگلی حیات اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

چیف سیکریٹری کی جانب سے جواب جمع نا کرانے پر چیف جسٹس برہم ہو گئے، عدالت نے چیف سیکریٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکریٹری خود پیش ہوکر وضاحتی بیان دیں اور جواب جمع کرائیں، عدالت نے کیرتھر نیشنل پارک کی زمین بلڈر کو دینے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیرتھر نیشنل پارک کی زمین کا انچ حصہ بھی کسی کو نہیں دیا جائے، عدالت نے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں