ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیج پر فحش ڈانس اور اشارے کرنے پر 2 اداکاراؤں پرپابندی لگا دی گئی

 لاہور: الحمرا میں نازیبا ڈانس پر وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر اور ڈانسر پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈانسر شمع رانا پر ڈرامہ ’چاند کی چاندنی‘ کے دوران نازیبا ڈانس اور اداکارہ کہکشاں عرف پائل چوہدری پر ڈرامہ ’نوکر ووہٹی دا‘ میں بیہودہ اشارے کرنے کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو ڈرامے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی، الحمرا جیسے ثقافتی مرکز میں نازیبا ڈانس ہونا شرمناک حرکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحمرا کے سربراہ کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائے گی اور الحمرا انتظامیہ یقینی بنائے کہ دوبارہ ایسی بیہودہ حرکات نہ ہوں۔

عامر میر کا کہنا تھا معاشرتی اور اخلاقی اقدار پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مالی مفادات کے لئے فن اور فنکاروں کے امیج کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں