ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ میں آپریشن،چار دہشت گرد ہلاک ،ایک گرفتار

پاکستان کی حفاظتی قوتوں نے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے جام شہادت نوش کیا۔

اس آپریشن سے متعلق آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگرد،  حفاظتی قوتوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں سرگرم عمل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے اور حفاظتی قوتیں پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں