ترک راکٹ سان کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ سوندا راکٹ کو ضلع قرق قلعہ میں واقع ایعنے ادا سے داغا گیا ہے ۔
راکٹ سان نے اس حوالے سے اپنی ایک ویڈیو صدارتی ادارہ برائے دفاعی صنعت کی سوشل میڈیا سائٹ پر جاری کی ہے۔
وزیر صنعت و ٹیکنولوجی مہمت فاتح کاجر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ کامیابی ترکیہ کی خلاءی ٹیکنولوجی میں جدت پسندی کی ایک مثال ہے،میں راکٹ سان کے ماہرین کو مبارک باد دیتا ہوں۔
صدارتی ادارہ برائے دفاعی صنعت کے صدر حالوق گورگون نے سوشل میڈیا پر اس مقمای ساختہ راکٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ اس راکٹ کے کامیاب تجربے کی بدولت خلائی منصوبوں میں مزید پیشرفت ممکن ہو سکے گی ۔