ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جواد احمد نے اپنے گیت ’’دوستی‘‘ کا ری میک جاری کردیا

  کراچی: گلوکار جواد احمد نے اپنے مشہور گیت دوستی کو ری میک کرلیا، اس کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ دوبارہ کی گئی ہے۔

ایکسپریس کے مطابق گلوکار جواد احمد نے ماضی کے ملی نغمے کو یوم آزادی کی مناسبت سے ری میک کیا ہے، گانے کی ریکارڈنگ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، مینار پاکستان سمیت دیگر تاریخی عمارتوں پر کی گئی ہے اور گانے کی آڈیو کو دوبارہ ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

 

گلوکار جواد احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گانے میں محبت و اخوت کا درس دیا گیا ہے، جشن آزادی کی خوشیوں کے حوالے سے گانے کی ازسرنو فلم بندی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے، 14 یوم آزادی ملی یکجہتی اور تجدید کا دن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں