ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایفل ٹاور سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

پیرس میں ایفل ٹاورپربم کی اطلاعات ملنے کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کروا کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیاگیا جبکہ قریبی سڑکوں کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔  

فرانسیسی میڈیاکے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ایفل ٹاورکی تین منزلوں اور صحن کو خالی کروانے کے بعد کئی گھنٹوں تک علاقے کی تلاشی لی۔ 

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روزبم کے اطلاعات کے بعد کئی گھنٹوں تک ایفل ٹاورکو عام سیاحوں کیلئے بند کرکے تلاشی کا عمل مکمل کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ 

سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایفل ٹاور کو بھی سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں