ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی سیٹھی نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

 لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے شادی کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شادی نہیں کی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی تھیں کہ گلوکار نے اپنے دوست سے ’گے میرج‘ کی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

39 سالہ علی سیٹھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے شادی نہیں کی ہے اور انہیں یہ علم بھی نہیں ہے کہ یہ افواہیں کس نے پھیلائی ہیں۔

alisethialisethi

پسوڑی گلوکار نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہ شاید اس طرح لوگ میرے نئے گانے کی تشہیر میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے ’پسوڑی‘ گانے سے علی سیٹھی کو عالمگیر شہرت ملی اور دنیا بھر کے مختلف میوزک پلیٹ فارموں پر وہ پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں