ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا نگران وزیر بننے کی خواہش کا اظہار

لاہور: معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے نگران وزیر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ملک میں عام انتخابات کے باعث وفاق سمیت ملک کے تمام صوبوں میں نگران سیٹ اپ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، اب اسی دوران معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ نے بھی نگران وزیر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حریم شاہ نے سوشل میدیا پر اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اگر مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں گی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں