ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ

وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ

کراچی: سندھ میں نگراں وزیراعلی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان دوسری ملاقات بے نتیجہ رہی۔ دونوں کے درمیان نگراں وزیراعلی سندھ کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے کوئی بھی نام سامنے نہیں آ سکے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے کل ملاقات ہونی تھی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کراچی میں نہیں اس لیے ناموں پر مشاورت نہیں ہو سکی۔ اُمید ہے قیادت سے کل مشاورت ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رعنا انصار کی جانب سے بھی کوئی نام نہیں دیا گیا۔ کل وزیر اعلیٰ سندھ سے اپوزیشن لیڈر کی آخری ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں رعنا انصار اور مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے کوئی نام زیرِ غور نہیں آیا تھا۔

گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو بھی 3 دن دیے جائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں