ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے فلسطین کیلئے غیر مقیم سفیر نامزد کردیا

جدہ :سعودی عرب نے فلسطینی علاقوں کے لیے غیر مقیم (نان ریزیڈنٹ)سفیر نامزد کردیا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اردن میں موجودہ سعودی سفیر نائف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے ، وہ مقبوضہ بیت المقدس کے لیے بطور قونصل جنرل بھی خدمات انجام دیں گے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق نائف السدیری نے عمان میں فلسطینی سفارت خانیکے صدر دفتر میں اسناد پیش کردی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ تقرری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدکی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور اسے تمام شعبوں میں فروغ دینیکی خواہش پر عمل کی جانب اہم قدم ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے فلسطینی صدر کے مشیر مجدی الخالدی کا کہنا ہے کہ وہ اس تقررکا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملیگی۔

واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں سے متعلق امور روایتی طور پر عمان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ذریعے نمٹائے جاتے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں