ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے یومِ آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ

لاہور:پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔ 

ملک کے 76 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے مابین مٹھائی کاتبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مقامی کمانڈرز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ 

PHOTO: EXPRESS

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات زیادہ ترکشیدہ ہی رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے قومی تہواروں پر آپس میں مٹھائی کا تبادلہ کرتی ہیں اور اسی سلسلے میں  کل 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی پر بھی مٹھائی اورتحائف کا تبادلہ ہوگا۔

ذرائع کیمطابق واہگہ بارڈر کی طرح قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر، ہیڈسلیمانیکی سمیت دیگر سرحدی پوسٹوں پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔ 

صبح کے وقت ایک دوسرے کومٹھائی کا تحفہ دینے والی سرحدی فورسز شام کو قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر  مشترکہ پریڈ کریں گی، جس میں ایک دوسرے کے خلاف سینہ تان کر اورہوا میں مکے لہراکر جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں