اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں 15اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قیمت 86ڈالر سے91ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔
دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97ڈالرسے102ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقیمت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹراضافے کا امکان ہے ،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
