ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارطغرل کے ’عبدالرحمٰن غازی‘ کا یوم آزادی پر پاکستانیوں کو خصوصی پیغام

استنبول: دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی  تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو اردو زبان میں خصوصی مبارکباد دی ہے۔ 

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکار کہا کہ وہ ترکیہ کے اچھے اور برے وقت میں ساتھ دینے والے پاکستانی بھائیوں کو 76 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اداکار نے یہ دعا بھی کی کہ اللہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دے اور دونوں کی دوستی ابد تک قائم رہے۔

ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے مشہور ملی نغمے کے الفاظ ’دل دل پاکستان جاں جاں ترکیہ‘ دہرائے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں