ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہوش حیات ہتک عزت کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم عدالت طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کو طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کیخلاف تمام لنکس بلاک کردیئے ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی پروگریس رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے درخواستوں کی سماعت 7 ستمبر  تک ملتوی کردی۔ اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر عادل نے میڈیا انڈسٹری کی 4 نامور اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔

جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے مؤقف سے مکر گئے۔ اس دوران  درخواستگزار سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں