ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان کی قومی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

باکو / اسلام آباد: آذربائیجان کی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

آذربائیجان کی قومی ایئرلائن ازل نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں بیس ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق باکو سے اسلام آباد کے ساتھ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے لیے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔

باکو سے اسلام آباد کی پروازیں بدھ اور ہفتہ کوچلیں گی جبکہ باکو سے لاہور کیلیے پروازیں پیر اور جمعہ اور کراچی کیلیے جمعرات و اتوار کو چلائی جائیں گی۔

ایئرلائن نے صارفین کیلیے موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے صارفین کیلیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں