ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق حکمرانوں کے ستائے عوام کو نگران حکومت بھی ریلیف نہیں دے سکی، پروفیسرمحبوب الزماںبٹ

سابق حکمرانوں کے ستائے عوام کو نگران حکومت بھی ریلیف نہیں دے سکی، پروفیسرمحبوب الزماںبٹ

فیصل آباد: جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،میاںطاہرایوب،شیخ محمدمشتاق،انجینئرعظیم رندھاوا،اجمل حسین بدر نے نگران حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے فیصلہ کو مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرادیاہے۔

سابق حکمرانوں کے ستائے عوام کو نگران حکومت بھی ریلیف نہیں دے سکی۔حکمران اگرعوام کو ریلیف نہیں دے سکتے توتکلیف بھی نہ دیں ۔

مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے لیوی ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، نگران حکومت بھی انہی کے نقش قدم پر چل پڑی ہے۔عوام کی تکلیف کا کسی کوبھی احساس نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت ایک لیٹر پٹرول پرتقریباً110 روپے تک کے مختلف ٹیکس عائد ہیں جوکہ خالصتاً حکومت کامنافع ہے ۔

حکومت اگر اپنے منافع میں کمی کردے تو عوام کوپٹرول 150روپے لیٹرسے کم میں مل سکتا ہے۔بیس روپے فی لیٹرکے اضافہ سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں