ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ 9 مئی: پولیس نے پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا

workers

لاہور:صوبائی دار الحکومت میں 9 مئی کو جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے معاملہ پر پولیس نے پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے بار بار بلوایا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کے 22 رہنماں کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔اشتہاری رہنماں میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب، زبیر خان نیازی، اعظم خان سواتی، مراد سعید،علی امین گنڈاپور، اسد زمان چیمہ، حسان نیازی بھی شامل ہیں۔امتیاز احمد شیخ، حافظ فرحت عباس، واثق قیوم، غلام عباس، علی حسن کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا۔

 عظمی خان، علیمہ خان، عندلیب عباس، احمد خان نیازی اور کرامت کھوکھر بھی اشتہاریوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں