ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ اتحاد ٹاؤن میں راہگیرخواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

اتحاد ٹاون پولیس نے بلدیہ ٹاؤن قائم خانی کالونی پیربابا گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم فیضان کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی ویڈیوسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزم پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ہے اور صدام چوک اتحاد ٹاون کا رہائشی ہے۔ ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا۔ گرفتارملزم کے قبضے سے ریوالور برآمد کر کے دفعات 354 و 23(1) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں