لاہور: ملک بھر میں ماہ صفرالمظفر 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ صفر 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔
چاند نظر نہ آنے کے باعث کل 18 اگست بروز جمعہ کو محرم الحرام کا تیسواں دن ہوگا اور یکم صفر المظفر 1445 ہجری 19 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی۔