ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ کے 4 سیمی فائنلسٹس کی پیشگوئی کردی

کیپ ٹاؤن: ساؤتھ افریقا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ ورلڈ کپ کی ممکنہ 4 سیمی فائنلسٹس ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

اپنے یو ٹیوب چینل کے ایک سیشن میں اے بی ڈی ویلیئرز نے عالمی کپ کے فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کی فہرست بنائی، جس میں  انہوں نے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت کو شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پروٹیز کا اسکواڈ بہت اچھا ہے لیکن کچھ ناتجربہ کار ہے۔ مجھے معلوم ہے ہمارے کوچ راب والٹر کیا کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں