ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوگنڈا فوج کی ڈیموکریٹک الائنس فورسسز کے خلاف وسیع پیمانے کے آپریشن

اطلاع دی گئی ہے کہ یوگنڈا کی فوج کی کارروائیوں میں ڈیموکریٹک الائنس فورسزکے 548 ارکان کانگوڈیموکریٹک جمہوریہ کے شمالی علاقوں  میں مارے گئے۔

کانگوڈیموکریٹک جمہوریہ آپریشن کے ترجمان میجر بلال کتامبا  ڈنے پریس کو بتایا کہ اے ڈی ایف کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کتامبا نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں آپریشنز میں ADF کے 548 ارکان مارے گئے، جبکہ  50 کو گرفتار کیا گیا اور 31 نے ہتھیار ڈال دیے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کارروائیاں یوگنڈا کی فوج نے کی ہیں، کتامبا نے ان آپریشنز میں  ہلاک ہونےو الوں میں فوجی بھی شامل ہونے  کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

7 مئی 2021 کو KDC کے شمالی Kivu اورایتوری  صوبوں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہونے  اور   سلامتی قائم  کرنے کے لیے فوجی محاصرے کا اعلان کیا گیا تھا۔ محاصرے کے ایک حصے کے طور پر، علاقے میں سویلین حکام کو برطرف کر دیا گیا اور فوجی حکام کو ان کی جگہ پر تعینات کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں