ممبئی: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کی ’غدر2‘ کے ساتھ انڈین سینما میں واپسی ہوئی ہے اور اس سے قبل وہ تقریباً انڈسٹری سے غائب تھیں لیکن اس کے باوجود ان کے پرتعیش طرز زندگی نے مداحوں کو حیران کیا ہوا ہے۔
اداکارہ اکثر سوشل گیدرنگ میں مہنگے ترین لگژری ہینڈ بیگز کے ساتھ نظر آتی ہے جن میں سے ایک کی قیمت 60 سے 70 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔
بات صرف مہنگے ہینڈ بیگز تک محدود رہتی تو خیر تھی لیکن ان کی لگژری گاڑیاں بھی مداحوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔
اداکارہ کے مداح حیران ہیں کہ امیشا پٹیل شوبز انڈسٹری میں بہت کم نظر آتی ہیں لیکن ان کا طرز زندگی کسی بڑے سپر اسٹار جیسا ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ کی پرتعیش زندگی کے پیچھے ان کے شوبز کی مشہور شخصیات کے ساتھ یارانے ہیں جن میں فلمساز وکرم بھٹ اور مہیش بھٹ شامل ہیں اور ادکارہ کو متعدد مہنگے تحفے انہی کی طرف سے ملے ہیں۔