ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنی دیول کی فلم ’غدر2‘ چلانے والے سینما پر بموں سے حملہ

بہار: بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ایک سینما ہال پر بموں سے حملہ کیا گیا ہے اور اس میں سنی دیول کی بلاک بسٹر ’غدر2‘ کی اسکریننگ جاری تھی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شر پسندوں نے سینما ہال کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور دو کم شدت کے بم بھی پھینکے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سینما کے باہر ہنگامہ کرنے والوں میں سے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

تھیٹر ہال کے مالک سمن سنہا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شرپسند ’غدر2‘ کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے کیلئے سینما انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم شدت کے بموں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور شرپسند عناصر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں