ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی مزار قائد پرحاضری

reached

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ  سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرنے عہدہ سنبھالنے کے بعد آج مزار قائد پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ر مقبول باقر مزار قائد پہنچ گئے انہوں نے مزار پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

اس سے قبل مزار قائد پر نگراں وزیراعلیٰ کا استقبال چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، قائم مقام آئی جی پولیس عمران یعقوب، کمشنر کراچی اقبال میمن نے کیا۔

مزار قائد پرحاضری کے بعد نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کا بہت احسان ہے کہ قلیل مدت کےلیےموقع دیا، قائد کےخوابوں کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ کوشش ہوگی کہ نگراں کابینہ طویل نہ ہو،آئین و قانون پر عمل کرینگےکہ تو ٹھیک ہوگا کیوں بےبنیاد خدشات کاسوچ رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی معاونت ہم کرینگے۔

ان کاکہنا تھا کہ کسی غیر آئینی کام کا میں حصہ نہیں بنوں گا،احتساب سب کا سامنا ہوناچاہیے آئین کےدائرے میں رہتےہوئےمجاز اداروں کو احتساب کرناچاہئے،سزا کےلیےمفصل تفتیش ہونی چاہیےرانی پور واقعہ انتہائی تکلیف دہ واقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں