ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدر ایردوان ہنگری کے دورے پر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر آج  ہنگری کا دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران صدر ایردوان قیامِ ہنگری کی سالانہ تقریبات اور ہنگری کی میزبانی میں متوقع عالمی ایتھلیٹک چیمپئن شپ کی بعض تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق دورے میں دو طرفہ مذاکرات بھی متوقع ہیں جن میں باہمی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ  صدر ایردوان تقریبات میں شامل دیگر سربراہان کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں