ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرح گوگی کی بینک اسٹیٹمنٹ منظرِ عام پر، ایک سال میں 52کروڑ روپے جمع

 اسلام آ باد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی (فرح گوگی) کی بینک اسٹیٹمنٹ منظرِ عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  فرح گوگی  کے اکاونٹس میں ایک سال کے دوران 52 کروڑ روپے سے زائد رقوم جمع کروائی گئیں۔ 2 جنوری 2019 کو ایک کروڑ روپے جمع کروائے گئے جبکہ اسی سال 2 اپریل کو 60 لاکھ اور 18 اپریل کو دوبارہ 60 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

 3 جنوری 2020 کو 2 کروڑ اور 5 جنوری کو مزید ایک کروڑ، اسی سال 8 جنوری کو 98 لاکھ ، 3 فروری کو 3 کروڑ روپے ، 20 اگست 2020 کو اکاونٹ میں 2 کروڑ جبکہ 24 اگست 2020 کو 2 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ 4 ستمبر 2020 کو ایک کروڑ 50 لاکھ جبکہ 16 ستمبر کو 2 کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔

 خیال رہے کہ فرحت شہزادی کیخلاف پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران بیورو کریسی کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں