ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرینیتی چوپڑا کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگیتر راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، شادی کی تقریب راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے گروگرام میں منعقد ہوگا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں بالی ووڈ ستاروں سمیت رشتہ داروں اور دوست احباب شرکت کریں گے۔

جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں