لاہور: زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائش گاہ کے باہر سے پولیس نے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق زمان پارک میں تعینات اہلکاروں نے مشکوک حرکات پر ایک شخص کو روک کر چیکنگ کی تو اُس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور دس گولیاں برآمد ہوئیں۔
اہلکاروں نے اسلحہ قبضے میں لے کر مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے کردیا جہاں ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔