ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ جڑانوالہ، تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا

 لاہور: سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقاتی ٹیم کے دو ممبران نے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے دو ممبران ڈی آئی جی عبد الغفار قیصرانی اور فیصل علی راجہ نے جڑانوالہ میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تحیقیاتی ٹیم کل دوبارہ جڑانوالہ کا دورہ کرے گی، جہاں پولیس افسران اور مقامی لوگوں کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

تحقیقاتی  ٹیم کو متعلقہ پولیس نے وقوعہ کے بارے میں بریفننگ دی۔

واضح رہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں