ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے نگراں وزیر مبین جمانی کا سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان

  کراچی: نگراں وزیر بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ و بحالیات سندھ مبین جمانی نے تمام سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر نے سرکاری گاڑی، پیٹرول، تنخواہ سمیت تمام دیگر مراعات نہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے سرکاری گاڑی پہلے ہی روز متعلقہ ادارے کو واپس بھجوا دی تھی۔

مبین جمانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس صوبے میں صاف و شفاف انتخابات کی ذمہ داری کو بخوبی پورا کریں۔ میں نگراں حکومت کے دوران کسی قسم کی کوئی سرکاری مراعات نہیں لوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں