ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر یار آفریدی کی رہائی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے چیلنج کردیا

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈر کو معطل کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے موقف اپنایا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا،سنگل بینچ کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا ، یہ فیصلہ پبلک آفس ہولڈرز کی حوصلہ شکنی کرے گا کہ وہ عوامی مفاد میں فیصلے کریں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے استدعا کی کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 16اگست کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے شہر آفریدی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں