ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کی ٹی وی اسکرین پر واپسی کب ہوگی؟

کراچی: پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان جلد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے ان کے کام اور زندگی سے متعلق سوالات کئے۔

ماہرہ کے ایک مداح نے ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ٹی وی ڈراموں میں کب نظر آئیں گی؟

جس پر ماہرہ خان نے مداح کو بتایا کہ وہ اِن دنوں ایک فلم کر رہی ہیں جبکہ اگلے سے کے آغاز میں ڈرامہ بھی کریں گی اور جلد ہی مداح انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تماشا ہونے کو ہے! ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ کا ٹیزر جاری

یاد رہے کہ ماہرہ خان آخری مرتبہ اپنے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی تھیں جبکہ جلد ماہرہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں