ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوسٹ گارڈز کی پسنی میں کارروائی، اعلیٰ کوالٹی کی 1488کلوگرام چرس برآمد

  کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی 1488کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کی اطلاع ملی جس پر علاقہ کمانڈر نے آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل سرچ پارٹیاں تشکیل دی۔ دوران سرچ پسنی کے علاقے کلانچ میں جھاڑیوں اور زیر زمین چھپائی گئی 1488کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

اطلاعا ت کے مطابق یہ منشیات راتوں رات سمندر کے ذریعے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 24.83ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس بروقت اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور منشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں