ہٹیاں بالا: آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
آزاد کشمیر پولیس کے مطابق ہٹیاں بالا میں کیرے ڈبہ گاڑی کو بریک فیل ہونے کی صورت میں حادثہ پیش آیا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔
گاڑی میں پرنسپل اور دو ٹیچرز سمیت بارہ بچے سوار تھے جن میں سے ایک بچی حلیمہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
حادثے میں پرنسپل سمیت 9 بچے زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا منتقل کردیا گیا ہے۔