ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیس گریڈ کی سرکاری افسر نے صدر مملکت کی سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نامزد کی جانے والی بائیس گریڈ کی افسر حمیر احمد نے سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی۔

صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ اُس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب صدر کی جانب سے نامزد حمیرا حمد نے صدر کی سیکرٹری بننے سے معذرت کر لی۔

سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرا احمد نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں ایسے کسی عہدے کو نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی متنازع عمل کا حصہ نہیں بنناچاہتی۔

نگراں حکومت کا 22 گریڈ کے تین افسران کے نام الیکشن کمیشن اور صدر کو ارسال کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرااحمد کی معذرت کے بعد نگراں حکومت نے دیگر آپشن پر غورشروع کردیا اور گریڈ 22 کے 3 افسران کے نام الیکشن کمیشن اورصدر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد افسران کا پینل صدرمملکت کوارسال کیاجائے گا۔ جن میں سے ڈاکٹر عارف علوی کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے اور پھر الیکشن کمیشن تقرری کی منظوری دے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر تقررو تبادلے کاکوئی اختیار نہیں ہے، نگران حکومت نے صدر پاکستان کے عہدے کی تعظیم میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں