ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں پانچ روز تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بدھ سے پانچ روز تک مزید مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو پیشگی انتظامات کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 23اگست سے 27 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ 

دوسری جانب سوات،کوہستان،بونیر،صوابی، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،مردان میں تیز بارشوں سے ندی نالوں پانی کے بہاو میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں