ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرتاج گل کی رہائش گاہ پراینٹی کرپشن کا چھاپہ

 لاہور: سابق وزیر مملکت و ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا مگر گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق  اینٹی کرپشن نے سابق ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، شہری اسفند جنید کی جانب سے زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10فیصد تک کمیشن لیا، شہری نے زرتاج گل کی جانب سے CD-iii اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز چھاپہ مارا مگر زرتاج گل وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں