ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر کیس:خصوصی عدالت نے ایف آئی کو اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد : سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے ایف آئی کو اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی۔

اسد عمرکی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے، عدالت نے اسد عمر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیئے اور 29 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سائفر کیس میں عبوری ضمانت کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں