ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 18 تارکین وطن آتشزدگی میں ہلاک

ایتھنز: ترکیہ میں یونان کے جنگل سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 18 تارکین وطن جنگلاتی آتشزدگی کی زد میں آکر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یونان کے ساتھ ملنے والی ترکیہ کی سرحد کے قریب 18 لاشیں برآمد ہوئیں، جو کہ بری طرح جھلسی ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ افراد یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں پھنس گئے تھے اور جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

لاشیں ملنے کا مقام وہی راستہ ہے جو تارکین وطن ترکیہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس مقام پر شدید آگ لگی ہوئی تھی۔جس نے جنگل کے 2 دیہات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران  اسکول، قبرستان اور درجنوں گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں