ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیرِ اعظم نے پودا لگا کر ملک بھر میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد:نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک بھر میں مون سون شجرکاری مہم 2023 کا آغاز کردیا، نگران وزیراعظم نے مہم کا آغاز اسلام آباد میں پودا لگا کر کیا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے مثر اقدامات ناگزیر ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا اسلامی تعلیمات سے ہمیں حقوق العباد، حقوق اللہ اور نباتات کے حقوق کا درس ملتا ہے، ان نعمتوں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے، آلودگی اور ماحول کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل سے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں، جس کا نتیجہ کبھی ہم سیلاب، کبھی زلزلہ یا کبھی دیگر قدرتی آفات کی صورت میں دیکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں