ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابات پر حمایت کی یقین دہانی

 اسلام آباد: امریکی سفیر نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے انتخابات کے حوالے سے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترجمان امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو کی گئی، جس میں انہوں نے شفاف انتخابات کے لیے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ امریکا پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا  اور وسیع کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ امریکا پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں