ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنی آنکھیں ایشوریا رائے جیسی کرنا چاہتے ہیں تو مچھلی کھائیں؛ بھارتی وزیر

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر برائے قبائلی امورجات وجے کمار گاوت نے نوجوانوں کو مچھلی کھانے کی ترغیب دینے کے لیے ایک انوکھا مشورہ دے ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے ایک وزیر کے مضحکہ خیز بیان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موصوف نے ماہی گیروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو مفت مشورہ دے ڈالا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر وجے کمار گاوت نے کہا کہ جو لوگ باقاعدگی سے مچھلی کھاتے ہیں ان کی آنکھیں انڈیا کی سابق ملکہ حسن اور فلمی دنیا کی کامیاب اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی طرح خوبصورت ہوجاتی ہیں۔

مودی سرکاری کے وزیر برائے قبائلی امور نے مزید کہا کہ ایشوریہ رائے کی طرح آپ کی آنکھیں بھی ہو گئیں تو جسے آپ دیکھیں گے وہ آپ کا ہوجائے گا۔

وزیر وجے کمار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایشوریہ رائے ساحلی علاقے میں پلی بڑھی ہیں اور روزانہ مچھلی کھاتی تھیں اور اسی لیے اتنی پُرکشش ہیں۔

وجے کمار گاوت نے مزید کہا کہ مچھلی کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے والوں کی جلد بھی چمکدار ہوجاتی ہیں اور وہ اپنے ہم عمروں سے کم عمر اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

اس بیان پر اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر کو اپنی وزارت پر دھیان دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو سارے مچھلی خور ایشوریہ رائے کے ہم شکل ہوتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں