ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان: فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد مارا گیا

terrorists

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ضلع لدھا کے عام علاقے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔  واقعے کے بعد علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں