وزیر خارجہ خاقان فیدان کی ملاقاتوں کا سلسلہ بغداد میں جاری ہے۔
ترک امور خارجہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ خاقان فیدان نے الحشد الشعبی کمیشن کے صدر فالح الفیاض سے ملاقات کی ۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بغداد کے پہلے روزعراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی ملاقات صدر عبد اللطیف رشید اور وزیراعظم محمد شیعہ السودانی ، عراقی اسپیکر اسمبلی محمد حالبوشی،ملائیشیئن وزیر خارجہ زامبری عبدالقادر،عراقی ترکمین محاذ کے رہنماوں، عراقی بقائے اتحاد کے لیڈر خامص خنجر اورفتحی اتحاد کے لیڈر ہادی امیری سے ہوئی تھی ۔
خاقان فیدان اربیل میں عراقی کردی انتظامیہ کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔