ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا اشارہ، مغربی ممالک ذمے دار قرار

ماسکو: روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذمے دار مغربی ممالک ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے برکس اجلاس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے یوکرین جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے اصل ذمے دار مغربی ممالک ہیں اور ان کے اتحادی بھی تھے جنہوں نے یوکرین پر جنگ مسلط کی۔

واضح رہے کہ روسی صدر نے پہلی بار کسی عالمی کے اجلاس سے خطاب میں یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق اشارہ دیا ہے، تاہم اس سلسلے میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی، جس سے اندازہ لگایا جا سکے کہ روس کن شرائط پر یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

صدر پیوٹن کی جانب سے جنگ ختم کرنے کا اشارہ اس پیش رفت کے بعد سامنے آیا، جس میں ڈنمارک اور ہالینڈ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں