ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کرانے کا حکم

کراچی:سندھ کی نگران حکومت نے حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ 

آڈٹ پرائیویٹ ادارے سے کرایا جائے گا، ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے اداروں کو بھی آڈٹ کروانا لازمی ہو گا۔

سندھ کی نگران حکومت نے حکم دیا ہے کہ اچھی شہرت والے پرائیویٹ ادارے سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں، ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے ادارے بھی 4 بڑی کمپنیوں میں سے ایک سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں۔

سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں میں 34 سرکاری و غیرسرکاری اسپتال اور این جی اوز شامل ہیں۔

نگراں صوبائی حکام نے سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے طبی اداروں کو سندھ حکومت کی تشہیر کا بھی حکم دیا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ گرانٹ لینے والے ادارے اپنی اسٹیشنری پر سندھ حکومت کا لوگو چھاپیں، گرانٹ لینے والیادارے 1 فیصد سے کم رقم سندھ حکومت کی تشہیر پر بھی خرچ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں