ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ نے راناثنا کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹادی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل بینچ نے سابق وزیر داخلہ راناثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست کی سماعت کی۔

نیب وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے۔

نیب کے اس جواب پر سپریم کورٹ نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ شوگرملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں