ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیر اعلیٰ اعلانا ت کے بجائے خسارہ کم کرنے کا عملی مظاہرہ کریں، عبدالحق ہاشمی

reject

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ کی اخراجات میں کمی کی خواہش  پر ابھی تک عمل تو بر خلا ف ہورہا ہے پروٹوکول کیلئے درجنوں گاڑیاں چل رہی ہے اورعوام کیلئے ٹریفک وراستے بند کیے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ اعلانا ت بجائے خسارہ کم کرنے کا عملی مظاہرہ کریں توبہتر ہوگا۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سادگی قناعت پروٹول ،راستے بند کیے اور عوام کو تکلیف دیے بغیر آمد ورفت اختیار کیا جائے، بے عمل اعلانات ، خالی خولی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر زور دیا جائے۔

  انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی زراعت بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،شاہراہوں کی خراب صورتحال ،حکومت کی عدم توجہی ،پانی کے گراپ نیچے جانے اور ڈیمز تعمیرنہ کرنے کی وجہ سے تباہ ہوگئی ۔بارڈرزوچیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ،بے عزتی ،غنڈہ ٹیکس کی وجہ تاجر پریشان اور مایوس ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  ساحل پر ماہی گیر ٹرالر مافیازکے مظالم واجارہ داری سے نان شبینہ کے محتاج ہیں رہی سہی کسرحکمرانوں کی آئے دن پٹرول ڈیزل بجلی ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے ۔بلوچستان کے عوام واحد روزگارایرانی پٹرول ڈیزل ہیں اس کو بھی حکومت ،مقتدر قوتوں ایف سی نے کنٹرول میں لیکر ایران میں بیس روپے خریداہواپٹرول کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ڈھائی سوروپے لیٹر قیمت پہنچا دیا یہ عوام کیساتھ زیادتی ہے عوام کو ایرانی پٹرول ڈیزل کی تجارت قانون کے مطابق کرنے دیا جائے تاکہ چند لٹیروں بھتہ خوروںمیں قومی دولت جانے کے بجائے قومی خزانے میں چلی جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں