ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے ملاقات کی ، انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ امریکی سفیر نے پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق انتخابات کیلئے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ مستقبل کے رہنمائوں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستانیوں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانا ہوں گے تاہم ای سی پی نے انتخابی شیڈول کے بجائے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں